America Ki Awami Tareekh

 1,200

امریکہ کی عوامی تاریخ

ہاورڈ زِن تاریخ اور سیاسیات کے استاد اور انہی موضوعات پر بیس سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔ ’’امریکہ کی عوامی تاریخ‘‘ اس امریکی مؤرخ کی کتاب اے پیپلز ہسٹری آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹ کا اردو ترجمہ ہے۔

Description

امریکہ کی عوامی تاریخ

ہاورڈ زِن تاریخ اور سیاسیات کے استاد اور انہی موضوعات پر بیس سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔ ’’امریکہ کی عوامی تاریخ‘‘ اس امریکی مؤرخ کی کتاب اے پیپلز ہسٹری آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹ کا اردو ترجمہ ہے۔ کرسٹوفر کو لمبس کی ’’نئی دنیا‘‘ امریکہ کی 1492ء میں دریافت سے صدر کلنٹن کے دورِصدارت تک کا احاطہ کرنی والی یہ کتاب امریکہ کی اشرافیہ نہیں بلکہ عوام الناس کی تاریخ ہے ۔

کتاب کا انتساب بجا طور پر امریکہ کے گم شدہ باشندوں کے نام کیا گیا ہے ۔ کتاب میں اس عرصے کے دوران امریکہ کی یورپی نو آباد کاری، مقامی ریڈ انڈینز اور سیاہ فاموں سے امتیازی سلوک، نسلی تعصب و تفریق، امریکی خواتین اور فیکٹری مزدوروں، محنت کشوں اور غریبوں کے حالات کے ساتھ ساتھ اس دورانیے میں رونما ہونے والی جنگوں اور اس سب کے خلاف چلنے والی تحریکوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

ہاورڈ زِن کی یہ کتاب امریکہ کی مقبول ترین کتاب ہے ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے ہر امریکی شہری کو پڑھنا چاہیے تا کہ امریکہ کا استعماری کردار کھل کر اس کے سامنے آسکے۔ تا ہم ، امریکی تاریخ کے یہ پوشیدہ ابواب پاکستان جیسے ممالک کے عوام کے لیے بھی یکساں طور پر اہم ہیں۔ ہاورڈ زِن کا کہنا ہے کہ ’’تاریخ عوام کی مزاحمت کی یاد کو زندہ رکھتی ہے، طاقت کی نئی تشریحات پیش کرتی ہے۔‘‘

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “America Ki Awami Tareekh”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.