Dairon Ke Darmiyan

 640

دائروں کے درمیان

ظفر محمود سابق پاکستانی بیوروکریٹ ہیں۔’’دائروں کے درمیان‘‘ان کے دس افسانوں کا مجموعہ ہے۔ یہ سب افسانے کسی نہ کسی حد تک حقیقی کرداروں اور واقعات پر مبنی ہیں جو مصنف کے مشاہدے اور تجربے سے گزرے۔ ان کی زندگی کا بیشتر حصہ اعلیٰ سول سرونٹ کی حیثیت سے مختلف تعیناتیوں میں گزرا.

Description

دائروں کے درمیان

ظفر محمود سابق پاکستانی بیوروکریٹ ہیں۔’’دائروں کے درمیان‘‘ان کے دس افسانوں کا مجموعہ ہے۔ یہ سب افسانے کسی نہ کسی حد تک حقیقی کرداروں اور واقعات پر مبنی ہیں جو مصنف کے مشاہدے اور تجربے سے گزرے۔ ان کی زندگی کا بیشتر حصہ اعلیٰ سول سرونٹ کی حیثیت سے مختلف تعیناتیوں میں گزرا،جس دوران انہیں فیلڈ، پالیسی سازی اور محلاتی سازشوں کا بھی عملی تجربہ ہوا۔ زندگی کے بارے میں ان کا اندازِنظر ایک بالغ اور دردمند انسان کا ہے جو غربت و جہالت کا گہرائی سے تجزیہ کرتا ہے۔

ایک نئی اختراع ان افسانوں میں یہ ہے کہ مصنف نے کہانی کے آغاز سے پہلے ایک نوٹ میں کرداروں، واقعات اور ان کے سماجی رویوں کی نشان دہی کر دی ہے۔ ان کے بیانیہ میں فطری طور پر ڈرامے کے عناصر شامل ہیں۔ ان کی کردار نگاری اور اسلوب منفرد ہے۔ یہ جدید اردو افسانے کی نمائندہ کہانیاں ہیں۔

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Dairon Ke Darmiyan”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.