Dar ba dar
₨ 680
دربدر
ہمعصر ترک افسانے
دربدر: ترک ادیبہ چلر الہان کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔وہ ایک مترجم، مدیرہ، مضمون نگار اور افسانہ نگار ہیں۔ انہیں اپنی تحریروں پر ترکی میں یشار نبی ایوارڈ مل چکا ہے۔ ”دربدر “ ان کے افسانوی مجموعے کا اردو ترجمہ ہے۔
Description
دربدر
ہمعصر ترک افسانے
دربدر: ترک ادیبہ چلر الہان کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔وہ ایک مترجم، مدیرہ، مضمون نگار اور افسانہ نگار ہیں۔ انہیں اپنی تحریروں پر ترکی میں یشار نبی ایوارڈ مل چکا ہے۔ ”دربدر “ ان کے افسانوی مجموعے کا اردو ترجمہ ہے۔ جس کا انگریزی میں ایگزائل کے نام سے ترجمہ ہوا۔ اس افسانوی مجموعے پر 2011ءمیں انہیں ای یو پرائز فار لٹریچر سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
دربدر: ایک ہی موضوع پر لکھے گئے مختصر افسانوں کا مجموعہ ہے جو ناول کا سا مزاج رکھتا ہے۔ یہ اپنی ہی زمین، خاندان، سماج میں اجنبی ہوجانے والوں کی دربدری کی کہانیاں ہیں۔ کردار جو داخلی، خارجی، جسمانی اور ذہنی تشدد کا شکار ہیں، جو اپنے جسموں، روحوں اور زمانوں میں دربدر ہیں۔
اپنے ماضی اپنی زبان اپنے علاقوں سے جلاوطن جپسی، زندہ دفن کی جانے والی بچی، ناموس کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں قتل بہن، عراق اور بوسنیا سے اٹھتی بچوں کی چیخیں، نیوکلیئر تجربات میں پیدا ہوتے ہی جیلی کی طرح تحلیل ہوتے بچوں کی پکاریں، جینز ٹیکنالوجی کے باعث پیدائش سے پہلے ہی خام جینز والے بچوں کی اموات، یہ چلر الہان کے موضوعات اور کردار ہیں۔ ان تمام المیوں کے باوجود، آخر میں محبت ہی فاتح ٹھہرتی ہے کہ چلرالہان کے بقول محبت ہی کسی شخص کو اس کی دربدری سے نجات دلا سکتی ہے۔
Author
Additional information
ISBN | |
---|---|
No. of Pages | |
Format | |
Publishing Year | |
Language |
You must be logged in to post a review.
Reviews
There are no reviews yet.