Dharti Jaye Kyun Paraye

 600

دھرتی جائے کیوں پرائے – اعظم معراج

زیرنظر کتاب ”دھرتی جائے، کیوں پرائے“ اعظم معراج کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اس تلخ حقیقت کے بیان میں سچی کہانیاں رقم کی ہیں کہ دھرتی کے بیٹے اپنے معاشرے اور دھرتی سے بیگانہ کیوں ہو رہے ہیں؟

Description

دھرتی جائے کیوں پرائے

زیرنظر کتاب ”دھرتی جائے، کیوں پرائے“ اعظم معراج کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اس تلخ حقیقت کے بیان میں سچی کہانیاں رقم کی ہیں کہ دھرتی کے بیٹے اپنے معاشرے اور دھرتی سے بیگانہ کیوں ہو رہے ہیں؟ انہوں نے ماضی کے ایسے تلخ اور حقیقت پر مبنی کرداروں کو قلم بند کیا ہے جو اس دھرتی کے اصل باسی تھے مگر انہیں شودر بناکر باقاعدہ منصوبہ بندی سے ان کے ذہنوں میں احساسِ کمتری بھر دیا گیا۔

یہ ظلم و ستم سہنے والے آج بھی اس ترقی اور تہذیب کے دور میں بھی اپنی ہی دھرتی پر کہیں شودر کہیں سانسی کہیں گگڑا کہیں مصلی کہیں ٹپری واس، بھنگی اور چوڑھے چمار جیسے حقارت آمیز القابات کے ساتھ زندگیاں گزار رہے ہیں ۔ وہ جن کے آباﺅ اجداد نے انگریز فاتحین کے ساتھ آنے والے مشنریوں کے ذریعے مسیحیت کی تعلمات سے متاثر ہو کر مسیحیت قبول کی اور مٹی کے بیٹے ہونے کے ساتھ ساتھ آزادی ہند قیام پاکستان، تحریک پاکستان اور دفاع پاکستان میں اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک جہاں ضرورت پڑی اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے اور ہر شعبہ زندگی میں شامل ہو کر اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیا۔

کتاب کو تین حصوں میں لکھا گیا ہے یعنی پہلا حصہ مٹی کے ان بیٹوں کے موجودہ رویوں کی سچی کہانیاں، دوسرے حصے میں مٹی سے ان کی نسبت آزادی ہند قیام پاکستان، تحریک پاکستان میں ان کا حصہ جب کہ تیسرے حصے میں دفاع پاکستان میں ان کے کردار اور شہادتوں کی ایمان افروز داستانیں شامل ہیں۔

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Dharti Jaye Kyun Paraye”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.