Elveda Arz e Jannat Watan

 1,480

الوداع ارضِ جنت وطن – ناول

الوداع ارضِ جنت وطن: احمت اُمیت کے ناول کا اردو ترجمہ ہے۔ ناول کا مرکزی کردار اتحادوترقی کمیٹی کا سرگرم رکن شہسوار ہے۔تنگ نظر قوم پرستوں کی یہ تنظیم اتحادوترقی کمیٹی جس کا قیام 1889ء میں عمل میں آیا،

Description

الوداع ارضِ جنت وطن – ناول

الوداع ارضِ جنت وطن: احمت اُمیت کے ناول کا اردو ترجمہ ہے۔ ناول کا مرکزی کردار اتحادوترقی کمیٹی کا سرگرم رکن شہسوار ہے۔تنگ نظر قوم پرستوں کی یہ تنظیم اتحادوترقی کمیٹی جس کا قیام 1889ء میں عمل میں آیا، توران ازم پر یقین رکھتی تھی اور اپنے آغاز میں جنگ آزادی اور انقلابِ ترکی کے دنوں میں مصطفیٰ کمال پاشا کی قیادت میں چلنے والی تحریک میں اُن کی ساتھی تھی۔ البتہ جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے بعد ، اقتدار وسیاسی نظریات کی کشمکش میں یہ دونوں ایک دوسرے کے سخت ترین مخالف بن گئے اور 1926ء میں مصطفیٰ کمال پاشا اتاترک کے قتل کی کوشش کے ساتھ اتحادو ترقی کمیٹی کا انجام ہوا۔ یہ ناول ترکی کے اسی ابتدائی دَور کا عکاس ہے۔

احمت امیت کا شمار ترکی کے معروف اور مقبول ترین لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ احمت امیت اپنے ناولوں اور کہانیوں میں پْراسراریت کے عنصر کے لیے مشہور ہیں۔ تجسس اور روانی اُن کی تحریروں کا خاصا ہے۔ منفرد، تجسس انگیز اور سنسنی خیزکہانیاں لکھتے ہوئے وہ اپنے آبائی وطن ترکی کے سیاسی اور تاریخی پس منظر میں اپنے کرداروں کو تخلیق کرتے اور کہانی تشکیل دیتے ہیں۔

احمت امیت کے ناولوں کی ایک الگ خصوصیت یہ ہے کہ ان میں ترک جمہوریہ کی تاریخی اور ثقافتی مقامات کی خصوصیات اور ترک سماج پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اشتراکی فکر رکھنے والے احمت اُمیت نے جس تیکھے انداز میں مختلف موضوعات کو اپنے ناولوں کے ذریعے ادب میں پیش کیا ہے، اِس نے اُن کی تحریروں کو ترک ادب کی معراج پر پہنچا دیا۔ اس سے قبل اُن کے دوشہرہ آفاق ناول ’’بابِ اسرار‘‘ اور ’’مزاحمت کی سرگوشیاں‘‘ جُمہوری پبلیکیشنز سے شائع ہو چکے ہیں۔

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Translator

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Elveda Arz e Jannat Watan”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.