Fatmagul

 800

فاطمہ گُل

آخر میرا قصور کیا؟

زیر نظر ناول معروف ترک ڈرامہ اور فلم نگار ودات تُرکالی کی 1986ء میں نامی فلم کے سکرپٹ پر مبنی ناول کا ترجمہ ہے۔ اس سکرپٹ کو بعد ازاں ناول کی صورت دی گئی جو ترکی میں بے حد مقبول ہوا۔

Description

فاطمہ گُل

آخر میرا قصور کیا؟

زیر نظر ناول معروف ترک ڈرامہ اور فلم نگار ودات تُرکالی کی 1986ء میں نامی فلم کے سکرپٹ پر مبنی ناول کا ترجمہ ہے۔ اس سکرپٹ کو بعد ازاں ناول کی صورت دی گئی جو ترکی میں بے حد مقبول ہوا۔ بعدازاں 2010ء میں اس ناول پر ایک مقبول ٹی وی ڈرامہ بنایا گیا جو اب تک پاکستان سمیت 15سے زائد ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے۔

فاطمہ گُل، بحیرۂ ایجن کے ساحل پر واقع ایک گائوں میں بسنے والی دیہاتی لڑکی ہے، جو اپنے حال میں مگن ہے۔ اس کی شادی کچھ عرصے بعد مصطفی کے ساتھ ہونا طے ہے۔ مگر ایک افسوس ناک واقعے کے بعد فاطمہ کی زندگی کا رخ بدل گیا، جس میں اسے نہ صرف اپنی عصمت سے محروم ہونا پڑا بلکہ اپنے مجرموں میں سے ایک کریم سے شادی بھی کرنی پڑی۔

ناول کی کہانی فاطمہ، کریم، نفرت کے درمیان پنپتی محبت اور ان کے بتدریج پروان چڑھتے رشتے پر مبنی ہے۔ ’’فاطمہ گُل ، آخر میرا قصور کیا؟‘‘خواتین پر کیے جانے والے ظلم و جبر کا آئینہ ہے جو مظلوم ہونے کے باوجود قصوروار ٹھہرائی جاتی ہیں۔ فاطمہ پر گزرنے والی افتاد، قصبے کی انتخابی سیاست، بااختیار لوگوں کے وابستہ مفادات اور چالیں، ناول نگار نے ان سب کو لے کر بڑی خوبی سے کہانی کو آگے بڑھایا ہے۔

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Translator

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Fatmagul”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.