Goshwara
₨ 590
گوشوارہ
پولیٹکل اکانومی پر عام فہم چبھتے ہوئے تجزیے
زیرنظر کتاب خالد محمود رسول کے کالموں کا انتخاب ہے۔ قارئین کی سہولت اور مستقل تصنیف کی رعایت سے موضوعات کو چھے حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے۔ پہلا حصہ خالصتاً پولیٹیکل اکانومی پر مشتمل ہے۔ دوسرا حصہ مضامینِ معیشت اور تیسرا حصہ مضامینِ سیاست پر مبنی ہے۔
Description
گوشوارہ
پولیٹکل اکانومی پر عام فہم چبھتے ہوئے تجزیے
زیرنظر کتاب خالد محمود رسول کے کالموں کا انتخاب ہے۔ قارئین کی سہولت اور مستقل تصنیف کی رعایت سے موضوعات کو چھے حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے۔ پہلا حصہ خالصتاً پولیٹیکل اکانومی پر مشتمل ہے۔ دوسرا حصہ مضامینِ معیشت اور تیسرا حصہ مضامینِ سیاست پر مبنی ہے۔ چوتھا حصہ وطن عزیز کے عمومی سماجی اور ثقافتی موضوعات سے متعلق ہے۔ پانچواں حصہ دنیا کے چند نمایاں واقعات کے تجزیوں پر مشتمل ہے، چھٹا حصہ شخصیات سے متعلق ہے جن میں بیشتر ملکی اور چند غیر ملکی عہد آفریں شخصیات شامل ہیں۔
خالد محمود رسول نے لگ بھگ سترہ سال سے معاشی امور پر عام فہم اور ہلکے پھلکے بیانیے پر مبنی ”گوشوارہ“ کے عنوان سے کالم لکھ رہے ہیں۔ پولیٹیکل اکانومی، بین الاقوامی تعلقات، سیاست، سماج اور عہدآفریں شخصیات ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔ اردو کے قارئین کے لیے پولیٹیکل اکانومی کا موضوع ذرا جنبی سا ہے اور خشک بھی لیکن خالد محمود رسول اپنی زبان کی گرفت اور اشعار کے بر محل استعمال سے اسے تروتازہ بنا دیتے ہیں۔ ان کی تحریر میں ایک بے ساختہ پن ہے جو تحریر کوشگفتہ بنادیتا ہے۔
ان کا طرزِ بیان ایک منجھے ہوئے ادیب کی طرح ہے۔ موضوع اور زبان پر گرفت ان کی تحریروں کی خوبصورتی ہے۔ پولیٹیکل اکانومسٹ خالد محمود رسول کے کالموں کا ”گوشوارہ“ پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل کا ایک آئینہ ہے۔
Additional information
ISBN | |
---|---|
No. of Pages | |
Format | |
Publishing Year | |
Language |
You must be logged in to post a review.
Reviews
There are no reviews yet.