Iqbal Germany Mein

 600

اقبال جرمنی میں

علامہ اقبالؒ بلند مرتبت شاعر، فلسفی، نامور مفکر اور بین الاقوامی شہرت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک حساس اور محبت بھرا دل رکھنے والے انسان بھی تھے۔ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ پر جو کچھ بھی لکھا گیا، وہ زیادہ تر ان کے حکیمانہ افکار، ان کے ساحرانہ فن اور ان کی سیاسی بصیرت سے متعلق ہے۔

Description

اقبال جرمنی میں

ریحانہ کوثر کی زیرِ نظر تصنیف ”اقبالؒ جرمنی میں “سے نہ صرف علامہ محمد اقبالؒ کی زندگی، شاعری اور فلسفہ پر روشنی ڈالنے، بلکہ عصرِ حاضر کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کرنے میں مدد ملے گی۔ شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ ایک آفاقی شاعر تھے، ان کے حکیمانہ افکار اور ساحرانہ شاعری ابھی بھی اہل اَدب اور مفکرین کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

علامہ اقبالؒ بلند مرتبت شاعر، فلسفی، نامور مفکر اور بین الاقوامی شہرت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک حساس اور محبت بھرا دل رکھنے والے انسان بھی تھے۔ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ پر جو کچھ بھی لکھا گیا، وہ زیادہ تر ان کے حکیمانہ افکار، ان کے ساحرانہ فن اور ان کی سیاسی بصیرت سے متعلق ہے۔ اس سلسلے کی بعض تصانیف بڑے پائے کی ہیں، لیکن اُن کے قیامِ جرمنی کے شب و روز پر بہت کم لکھا گیا ہے۔

البتہ ریحانہ کوثر نے اس سلسلے میں بڑی زیرکی سے یہ تحقیقی مقالہ مرتب کیا ہے ۔ اس مقالے کو مصنفہ نے پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے باب میں علامہ اقبال کے یورپ جانے کے محرکات بیان کیے ہیں۔ دوسرے میں اُن کے ہائیڈل برگ یونیورسٹی کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کے علاوہ ہائیڈل برگ میں ان کی مصروفیات، مشاغل اور تفریحات کو بیان کیا ہے۔ تیسرے باب میں میونخ یونیورسٹی سے حصول ڈگری پی ایچ ڈی کے تمام مراحل لکھے ہیں۔

چوتھے باب میں اقبال کی شخصیت کی ایک شعاع سے بیان کیا گیا ہے، جس کا نام ایما ویگے ناسٹ ہے۔ ان کے حالاتِ زندگی اور اقبال کے ساتھ تعلقات کی وضاحت کی ہے اور پانچویں باب میں یہ بتایا ہے کہ اقبال جرمنی کے شاعروں، مفکروں، شخصیات اور آدرشوں سے کس حد تک متاثر ہوئے۔

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Iqbal Germany Mein”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.