اسلام کا معاشی نظام اور تحریک پاکستان
’’اسلام کا معاشی نظام اور تحریک پاکستان‘‘ بابائے سوشلزم شیخ محمد رشید کی ایک دلچسپ تصنیف ہے۔ انہوں نے یہ کتاب ضیا آمریت کے تحت اپنی اسیری کے ایّام میں تحریر کی تھی۔ اس تحقیقی کتاب کے اصل مسوّدے کو جیل حکام نے ضبط کر لیا ، بعد میں شیخ محمد رشید مرحوم نے اُس کتاب کے خاکے (آوؑٹ لائن) کو سامنے رکھ کر یہ مختصر کتاب تصنیف کی۔
کتاب میں قرآن و حدیث کے مستند حوالوں کے ساتھ ثابت کیا گیا ہے کہ سوشلزم اسلام کے اصولوں کے عین مطابق ہے اور جس طرح جمہوریت عین اسلامی طرزِ حکومت ہے، اسی طرح سوشلزم اسلامی معاشی نظام سے متصادم نہیں۔
انہوں نے یہ بھی تحریر کیا ہے کہ قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبالؒ ،دونوں کے خیالات بھی پاکستان کے معاشی نظام کے لیے یہی تھے۔ اس ضمن میں انہوں نے کتاب میں اقبال کے کلام اور قائد اعظم ؒ کی تقاریر سے حوالے بھی دیئے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.