Jamila
₨ 780
جمیلہ
جمیلہ: اورحان کمال کے ناول کا ا ردو ترجمہ ہے۔ اورحان کمال نے اپنے گہرے مشاہدے کی مدد سے محنت کش طبقات اور ان کی روز مرہ سماجی زندگی کے احوال تحریر کیے ہیں۔ ان کی تحریروں نے ترک ادب اور سیاست پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ ’’جمیلہ‘‘ ایک پندرہ برس کی بوسنیائی لڑکی ہے، جو اپنے بھائی کے ہمراہ ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتی ہے۔
Description
جمیلہ
جمیلہ: اورحان کمال کے ناول کا ا ردو ترجمہ ہے۔ اورحان کمال نے اپنے گہرے مشاہدے کی مدد سے محنت کش طبقات اور ان کی روز مرہ سماجی زندگی کے احوال تحریر کیے ہیں۔ ان کی تحریروں نے ترک ادب اور سیاست پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ ’’جمیلہ‘‘ ایک پندرہ برس کی بوسنیائی لڑکی ہے، جو اپنے بھائی کے ہمراہ ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتی ہے۔ شکروا وادی کا خلیل اس سے شادی کرنا چاہتا ہے مگر جمیلہ فیکٹری میں ہی کام کرنے والے ایک کلرک نجاتی کو پسند کرتی ہے۔
فیکٹری کے ان پڑھ شراکت دار قادر کے ساتھ مل کر فورمین، مزدوروں کو اورلینڈو کے خلاف بغاوت پر اُکساتے ہیں۔ اورلینڈو ایک اطالوی انجینئر ہے، جسے فیکٹری کے دوسرے مالک نعمان صاحب فیکٹری کو جدید خطوط پر چلانے کے لیے لائے ہیں۔ نعمان صاحب ایک تعلیم یافتہ اور دُور اندیش شخص ہیں، جو بغاوت پر قابو پالیتے ہیں ۔ اس خوب صورت ناول میں اورحان کمال نے فیکٹری مزدوروں کے رہائشی احاطے کا نقشہ موثر الفاظ میں کھینچا ہے۔
جمیلہ کا گھر ، اس کے گھر کا ماحول ، جمیلہ کا باپ جو لوگوں کے کام بلا معاوضہ کرتا ہے۔ ایک دوسرے سے جڑے مشترکہ صحن والے گنجان گھروں کا احاطہ ، ہمسایوں کا آپس میں بے غرض اور مخلصانہ تعلق، جمیلہ اور اس کی سہیلیاں، مزدوروں کا منہ اندھیرے مجمع کی صورت میں فیکٹری جانا، اورحان کمال نے روز مرہ زندگی کے یہ مناظر دلچسپ انداز، سادہ الفاظ اور بھرپور تخیل کے ساتھ پیش کیے ہیں
Author
Additional information
ISBN | |
---|---|
No. of Pages | |
Format | |
Publishing Year | |
Language |
You must be logged in to post a review.
Reviews
There are no reviews yet.