Jila Watan Billiyan

 1,200

جلاوطن بلیاں

 جلاوطن بلیاں، اویابیدر کے 1992ءمیں شائع ہونے والے ناول کا اردو ترجمہ ہے جو انگریزی زبان میں”کیٹ لیٹرز”کے نام سے شائع ہوا۔ اسی ناول پر انہیں 1993ءمیں ہی ترکی میں یونس نادی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Description

جلاوطن بلیاں

 جلاوطن بلیاں، اویابیدر کے 1992ءمیں شائع ہونے والے ناول کا اردو ترجمہ ہے جو انگریزی زبان میں”کیٹ لیٹرز”کے نام سے شائع ہوا۔ اسی ناول پر انہیں 1993ءمیں ہی ترکی میں یونس نادی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دیوارِ برلن، دنیا میں سردجنگ کی ایک علامت کے طور پر جانی جاتی ہے۔ سرمایہ دار دنیا اور سوشلسٹ دنیا کے درمیان کشمکش اس دیوار کا عنوان تھا۔ عالمی سرمایہ داری 1917ءکے سوویت انقلاب سے بہت پہلے سوشلسٹ یا محنت کشوں کے نظام کا ہوّا بنا کر دنیا میں چند افراد، کمپنیوں، کارپوریٹس اور سرمایہ دار ریاستوں کا غلبہ قائم کرنے پر تُلا ہوا تھا۔ دیوارِبرلن گرائے جانے کے بعد عالمی سرمایہ داری نے سرمائے اور اپنے پروپیگنڈے سے یہ ثابت کرنے کے درپے تھے کہ اب تاریخ کا خاتمہ ہوگیا۔

دیوارِبرلن کے اس طرف یعنی مشرقی جرمنی میں دنیا کی مختلف آزادی کی تحریکوں کے متعدد رہنما جلاوطنی میں رہ رہے تھے۔ دیوارِ برلن گرنے کے بعد اُن پر کیا بیتی، اس کی عکاسی زیرنظر ناول میں کی گئی ہے کہ ایک کمیونسٹ رہنما نے اشتراکیت کے خاتمے پر خودکشی کرلی۔ خود ناول نگار اویابیدر بھی جرمنی میں جلاوطن رہیں۔ یہ جلاوطن انقلابی جس صدمے کا شکار ہوئے، اُن میں ”جلاوطن بلیاں“ کی ترک مصنفہ اویا بیدر بھی شامل تھیں۔

یہ اردو زبان میں شائع ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا ناول ہے اور ان سارے حالات وواقعات کو بیان کرتا ہے کہ ان جلاوطنوں کے دن رات کیسے گزرتے رہے۔کہانی بلیوں کی زبانی بیان کی گئی ہے جو اپنے جلاوطنی اور دربدری کا شکار بائیں بازو کے خیالات رکھنے والے مالکوں کی نفسیات، مایوسیوں، امیدوں،رازوں، خوف، ارادوں اور عزائم کو سمجھنے کی مل جل کر کوشش کرتی ہیں جو محسوس کر رہے ہیں کہ سوشلسٹ نظام کے خاتمے کے ساتھ ان کی زندگیاں ہر مقصد سے محروم ہو چکی ہیں۔

بلیاں اور انسان دونوں ہی زندگی کے مقصدومعانی اور اپنے سوالات کے جواب کی تلاش میں ہیں۔ یہ طے ہے کہ اس ناول کو پڑھنے والے ہر شخص کے لیے اس کے بعد بلیاں محض بلیاں نہیں رہیں گی۔

Author

  • اویا بیدر، ترکی کی معروف سوشیالوجسٹ اور مقبول ادیبہ ہیں۔ وہ طویل عرصے سے سوشلسٹ نظریاتی سیاست سے وابستہ ہیں۔

    View all posts

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Translator

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Jila Watan Billiyan”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.