جہد مسلسل
بابائے سوشلزم کی خود نوشت سوانح عمری
جہد مسلسل‘‘ بابائے سوشلزم شیخ محمد رشید کی خود نوشت ہے، جسے کسانوں، محنت کشوں اور سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کے تناظر میں تحریر کیا گیا ہے۔ انہوں نے شعور کی آنکھ کھولتے ہی استحصالی رویے کے خلاف جدوجہد کو اپنا شعار بنا لیا اور کم وبیش نصف صدی تک ان کی یہ جدوجہد مسلسل جاری رہی۔ اس دوران اُن پر روزگار کے دروازے بھی بند ہوئے اور انہیں قید، نظر بندی اور جلا وطنی جیسی تکالیف کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
شیخ محمد رشید کی سوانح عمری ’’جہد مسلسل ‘‘پاکستان کے قیام سے پہلے کے ان ابواب پر بھی روشنی ڈالتی ہے ۔ جو زیادہ تر پوشیدہ ہیں۔ وہ پنجاب میں کسان تحریک، مسلم لیگ میں ترقی پسند گروپ اور مزدور طبقے کی سیاست پر بھی رقم طراز ہیں۔ بعد ازاں، وہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے رفیقِ کار بن گئے اور پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کی۔
شیخ محمد رشید سیاست کے تسلسل کا وہ منفرد کردار ہیں، جنہوں نے تا عمر نچلے اور محروم طبقات کی سیاست کا علَم اٹھائے رکھا۔ یہ کتاب اس لیے بھی مختلف ہے کہ اس میں حکمرانوں کی تاریخ کی بجائے پاکستان کی عوامی تاریخ بیان کی گئی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.