Kamikaze Diary
₨ 1,180
کامی کازی ڈائری
جاپانی خودکش طلبا فوجیوں کے تاثرات
زیر نظر کتاب امیکو اونوکی تیرنے کی (کامی کازی ڈائری ۔ ریفلیکشنز آف دی جاپنیز سٹوڈنٹ سولجرز) کا اردو ترجمہ ہے۔ 1944-45ء میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فاشسٹ حکومت نے جاپانی یونیورسٹی طلبا کو فوج میں جبراً بھرتی کیا، جن میں سے ایک ہزار سے زائد طلبا کو توکوتھائی مشن ، یعنی دشمن کے اہداف پر خودکش مشن پر بھیجا گیا، ایک ایسا مشن جس سے زندہ واپسی کا کوئی امکان نہ تھا۔
Description

وہ طلبا کسی طور بھی رضاکارانہ بھرتی ہوئے تھے نہ ہی انہوں نے درحقیقت خودکشی کی تھی بلکہ حکومتی پراپیگنڈا کے زیراثر، انہیں جاپانی شہنشاہ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ امیکو اونوکی تیرنے نے ہمیں ایسے چھ جاپانی خودکش طلبا فوجیوں کے تاثرات جاننے کا موقع فراہم کیا ہے، جنہوں نے اس بے معنی صورتِ حال میں اپنی یقینی اموات کا سامنا کیا۔
ان تعلیم یافتہ اور زندگی سے بھرپور نوجوانوں نے اپنے تمام تر مطالعے اور علم و دانش کو کام میں لاکر اپنی موت کو معنی اور جواز فراہم کرنے کی کوشش کی۔ یہ دردناک اور انتہائی متاثرکن خطوط اور ڈائری کی تحریریں جاپانی خودکش طلبا فوجیوں کے بارے میں عام غلط فہمیوں کو دُور کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عیاں کرتی ہیں کہ وہ کس قدر ذہین اور شان دار انسان تھے، یقینی موت کا سامنا اور اس کے بے فائدہ ہونے کا مکمل ادراک رکھنے پر بھی ان کے جذبے جوان تھے۔
قوم اور نسل سے بالاتر، ان جاپانی طلبا کی تحریریں نسل انسانی کے نام ایک جذباتی وصیت نامہ ہیں جوتب تک اپنے معنی رکھے گا جب تک کہ حکومتیں بے معنی جنگوں میں مصروفِ کار ہوتی رہیں گی۔
Additional information
ISBN | |
---|---|
No. of Pages | |
Format | |
Publishing Year | |
Language |
You must be logged in to post a review.
Reviews
There are no reviews yet.