Lahore Aisa Tha
₨ 900
لاہور ایسا تھا
میو سکول آف آرٹس (موجودہ نیشنل کالج آف آرٹس) لاہور کے پرنسپل جے ایل کپلنگ اوربرطانوی افسران اور سیاحوں کے لیے برٹش انتظامیہ کے ممبر ٹی ایچ تھارنٹن نے اس کتاب کو بنیادی طور پر لاہور سے متعلق ایک معلوماتی کتابچے کے طور پر تحریر کیا تھا۔ اس کے پہلے ایڈیشن کا نام “ہینڈ بُک آف لاہور” تھا اور یہ شہر لاہور کی گائیڈ کا کام دیتی تھی۔
Description

اس کتاب میں قدیم شہر کی تاریخی عمارتوں ، اس کے بدلتے موسموں ، سبزے ، شاعرانہ روایت ، فنونِ لطیفہ اور صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں برطانویوں کی آمد سے قبل اس شہر کی تاریخ کامختصر احوال بیان کیاگیاہے۔
یہ کتاب برٹش کے زیرِ حکومت شہر لاہور کی تفصیلات فراہم کرتی ہے ، اگرچہ یہ تفصیلات کوئی علمی نوعیت کی نہیں ، اور اس نوآبادیاتی ذہن کا مطالعہ کرنے کا ایک موقع دیتی ہے جس نے اس قدیم شہر کی معاشی اور معاشرتی زندگی کی تنظیم نو کا بیڑہ اٹھایا۔ یہ کتاب ”لاہور ایسا تھا“ نیشنل کالج آف آرٹس کے تعاون سے شائع کی گئی ہے۔
Additional information
ISBN | |
---|---|
No. of Pages | |
Format | |
Publishing Year | |
Language |
You must be logged in to post a review.
Reviews
There are no reviews yet.