Madonna

 680

ترکی ادب کا مقبول ترین ناول

 میڈونا ترکی کے مقبول ترین ادیب صباح الدین علی کے ناول کڑک مینٹولو  کا اردو ترجمہ ہے جو انگریزی میں میڈونا ان آ فر کوٹ  کے نام سے شائع ہوا۔’’میڈونا‘‘ ترکی کا مقبول ترین رومانوی ناول ہے ۔صباح الدین علی کے ناولوں کی طرح اس میں بھی شاعرانہ والمیہ محبت کا بیان ملتا ہے۔

Description

میڈونا

ترکی ادب کا مقبول ترین ناول

 میڈونا ترکی کے مقبول ترین ادیب صباح الدین علی کے ناول کڑک مینٹولو  کا اردو ترجمہ ہے جو انگریزی میں میڈونا ان آ فر کوٹ  کے نام سے شائع ہوا۔’’میڈونا‘‘ ترکی کا مقبول ترین رومانوی ناول ہے ۔صباح الدین علی کے ناولوں کی طرح اس میں بھی شاعرانہ والمیہ محبت کا بیان ملتا ہے۔

ادب کی طرف رحجان رکھنے والا، ایک بھرپور تخیل کا مالک نوجوان مترجم جو برلن کی ایک آرٹ گیلری میں جرمن آرٹسٹ خاتوز کی سیلف پینٹنگ سے مسحور ہوکر اس شبیہ کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے۔
صباحت الدین علی، ترکی کے مقبول ناول نگار، افسانہ نگار، شاعر اور صحافی ہیں۔ وہ 25فروری 1907ء کو آرڈینو،موجودہ بلغاریہ میں پیدا ہوئے جو تب سلطنت ِ عثمانیہ کا حصہ تھا اور 2اپریل 1948ء کو بلغاری سرحد پر کرک قلعہ میں دنیا سے کوچ گئے۔ صباحت الدین علی ،استنبول کے ایجوکیشن سکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد تدریس کے پیشے سے منسلک ہوئے۔

1928ء میں انہیں وزارتِ تعلیم کی طرف سے جرمنی بھجوایا گیا۔ 1930ء میں وطن واپسی پر انہوں نے ایدین، قونیہ اور انقرہ کے ہائر سیکنڈری سکولوں میں جرمن زبان پڑھائی۔ پھر کچھ عرصہ وزارتِ تعلیم سے منسلک پبلشنگ ادارے میں کام کیا۔

وہ ترجمہ نگاری بھی کرتے رہے۔ انہوں نے کچھ عرصہ سرکاری ڈرامہ کونسل میں بھی اپنے ہنر کا لوہا منوایا۔ اسی اثنا میں انہوں نے استنبول میں مارکو پاشا نامی ایک اخبار کا اجرا کیا۔اپنی نظموں اور سیاسی نظریات کے باعث انہیں قیدوبند اور مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ حکومت کی طرف سے مسلسل عتاب کا نشانہ بننے کی وجہ سے انہوں نے ملک سے فرار کا ارادہ کیا، لیکن کرک قلعہ کے گردونواح میں رہائش پذیر ایک سمگلر کے ہاتھوں قتل ہوگئے۔ ان کی وفات کی کئی دہائیوں بعد بھی ان کے ناول مقبول ہیں۔ ان کی تحریریں بلغاریہ اور ترکی کے نصاب میں شامل ہیں۔

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Translator

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Madonna”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.