Marg Dar Babul

 1,200

مرگ در بابل، عشق در استنبول

 دور حاضر کے عظیم ترک ناول نگار، اسکندر پالا کے قلم کا شاہکار ‘ مرگ در بابل ، عشق در استنبول ‘۔ اس ناول لیلی و مجنوں کا مخطوطہ مسحور کن بیانیے کے طور پر کام کرتا ہے۔

Description

مرگ در بابل، عشق در استنبول

 دور حاضر کے عظیم ترک ناول نگار، اسکندر پالا کے قلم کا شاہکار ‘ مرگ در بابل ، عشق در استنبول ‘۔ اس ناول لیلی و مجنوں کا مخطوطہ مسحور کن بیانیے کے طور پر کام کرتا ہے۔ بابل کے سائنسی عجوبے، خلا میں کھلنے والے دروازوں کی تلاش، پراسرار خنجر اور اس پر کندہ کوڈز کہانی میں حیرت کا رنگ گہرا کرتے ہیں۔

عشق ایک نئے دور کی تلاش میں ہر آن سرگرداں ہے۔ اِسکندر پالا کے اس ناول ’’مرگ در بابل ، عشق در استنبول‘‘ میں، سولھویں صدی کے مشہور شاعر فضولی کے مشہور کلام ’’لیلیٰ ومجنوں‘‘ کا مخطوطہ بیک وقت راوی بھی ہے اور روایت بھی۔ ناول ایک رومانوی کہانی کو بھرپور تاریخی پس منظر کے ساتھ جوڑتا ہوا ماضی اور حال کو یک جا کرکے محبت اور غم کی گہرائی میں اترجاتا ہے۔ جہاں مخطوطہ لیلیٰ اور مجنوں کی پُرشوق کہانی کو بیان کرتا ہے، وہیں یہ ناول صدیوں پرانا اسرار بھی اپنے سینے میں سمائے ہوئے جس کا آغاز مشرقی سفید ڈریگن کے سال میں ہوا۔

بابل کے راہب اس دروازے کی تلاش میں ہیں جو لامتناہی خلا میں کھلتا ہے۔ یہ بابل اور استنبول دونوں کے ثقافتی اور جذباتی مناظر کو وقت کی حدود سے ماورا ہوکر بیان کرتا ہے۔ ناول رومانویت اور المیے کا عجیب امتزاج لیے ہوئے ہے جس کا پس منظر لازوال انسانی عشق کی عکاسی  کرتا ہے۔ ناول میں اِسکندر پالاکی قصہ گوئی میں مہارت اپنے عروج پر نظر آتی ہے۔

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Language

Publishing Year

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Marg Dar Babul”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.