Mulaqatein Kya Kya!

 1,490

ملاقاتیں کیا کیا!

اہم شخصیات کے جیتے جاگتے انٹرویوز

الطا ف حسن قریشی گزشتہ پانچ دہایوں سے میدانِ صحافت میں منفرد اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں جن کی تحریروں کا سحر قاری کو اپنے اندر جذب کر لیتا اور حسنِ معانی کا ایک چمن کھِلا دیتا ہے۔

Description

ملاقاتیں کیا کیا!

اہم شخصیات کے جیتے جاگتے انٹرویوز

الطا ف حسن قریشی گزشتہ پانچ دہایوں سے میدانِ صحافت میں منفرد اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں جن کی تحریروں کا سحر قاری کو اپنے اندر جذب کر لیتا اور حسنِ معانی کا ایک چمن کھِلا دیتا ہے۔ماہنامہ اُردوڈائجسٹ میں شایع ہونے والے اُن کے انٹرویوز میں یہ سحر درجہِ کمال پر نظر آتا ہے۔دراصل اُنہوں نے انٹرویو نگاری کا ایک ایسا دلنشیں اسلوب متعارف کیاہے جس کا ثانی کوئی نہیں۔وہ اب تک دو سو سے زائد نامور ملکی اور غیر ملکی شخصیات سے ملاقاتیں کر چکے ہیں جو تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہیں۔

یہ انٹرویوز ہمارے سیاسی، نظریاتی، سماجی، تہذیبی اورآئینی مسائل پر تحقیق کرنے والوں کے لیے بہت مفیدثابت ہوں گے ۔ اِن میں ہماری تاریخ کے چھپے گوشے بے نقاب اورزندگی میں عظمت پانے کے راز منکشف ہوئے ہیں جبکہ عزیمت و استقامت کی داستانیں ادبی پیرائے میں بیان ہوئی ہیں۔ دورِ آمریت میں دل کی بات اشاروں کنایوں میں ادا کرنے کا لطف اِس کے علاوہ ہے۔
’ملاقاتیں کیا کیا‘ میں تئیس ملاقاتی خاکے شامل ہیں اور وہ ملاقاتیں بھی جن کے بعد قریشی صاحب کو قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔یہ انٹرویوز چالیس پچاس برس پہلے شایع ہوئے تھے، چنانچہ قریشی صاحب نے اپنے تفصیلی حواشی کے ذریعے اِنہیں لمحہِ موجود سے ہم آغوش کر دیا ہے۔

یوں وہ عہدِ حاضرکے انٹرویوز معلوم ہوتے ہیں جن میں آج کے پیچیدہ مسائل کا حل دستیاب ہے ۔ ’ملاقاتیں کیا کیا ‘ صحافتی ادب میں ایک نئے باب کی حیثیت رکھتی ہے جس میں ماضی کو حال سے جوڑ کر مستقبل کی صورت گری آسان ہو جا ئے گی۔اُردو ادب میں بھی یہ کتاب ایک نادر اضافہ اور تاریخ سے ملاقات کا نہایت اہم ذریعہ ہے

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Mulaqatein Kya Kya!”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.