Nisf Sadi Ka Qissa

Shakoor Tahir

 1,200

نصف صدی کا قِصّہ

دشتِ صحافت میں تخلیقی سفر

شکور طاہر کی کلیدی شخصیت کے گرد پی ٹی وی نیوز کی کہانی

Description

نصف صدی کا قِصّہ

دشتِ صحافت میں تخلیقی سفر

شکور طاہر کی کلیدی شخصیت کے گرد پی ٹی وی نیوز کی کہانی 

شکور طاہر نے عالمی نوعیت کی بہت سی کانفرنسوں کی جو رپورٹنگ کی، اُس کا معیار انتہائی پیشہ ورانہ تھا۔۔۔ کلچر اور تاریخ سے آگاہی، اور اُس کی جو حساسیت ہوتی ہے، اُس سے وہ پوری طرح آگاہ ہیں۔۔۔ اب اُس معیار کی رپورٹنگ ہماری اردو صحافت میں ناپید ہو چکی ہے۔ شکور صاحب کا کام سے لگاؤ، انتھک محنت اور بھر پور احساسِ ذِمے داری اُن کو منفرد بناتا ہے۔
پی ٹی وی کے آغاز سے لے کر اُس کے عروج تک کا سفر شکور طاہر کے پروفیشنل سفر کی بھی کہانی ہے جس میں اُن کا کردار بہت نمایاں رہا ہے۔شکور طاہر نے جو خاکے لکھے ہیں، وہ دراصل ایک تاریخ ہے، ہم عصر تاریخ ، لوگوں کی تاریخ جن کو اُنہوں نے دیکھا یا جانا۔ اُس میں ادبی چاشنی بھی ہے، صداقت بھی ہے اور نایاب معلومات بھی۔شکور صاحب قومی، علاقائی اور عالمی معاملات کا فہم و ادراک رکھتے ہیں۔۔۔ اُن کی آواز کو ایک انتہائی معتبر اور مصدقہ ذریعے کے طور پر جانا جاتا تھا۔۔۔
وہ بین الاقوامی تعلقات کی پیچیدگیوں اور سفارتی نزاکتوں سے بخوبی واقف تھے۔۔۔ وہ پیچیدہ ترین معاملات کو بھی خوش اسلوبی سے اور آسان فہم انداز میں پیش کرتے تھے۔ شکور طاہر پاکستان کی جیتی جاگتی تاریخ ہیں۔ وہ پاکستان کی سیاست کے بہت سے رازوں کے امین ہیں۔۔۔
پاکستان کی صحافتی تاریخ شکور طاہر کے تذکرے کے بغیر نا مکمل ہے۔۔۔ جبر اور پابندیوں کے موسم میں بھی اگر بات کرنے کا سلیقہ آتا ہو تو ساری بات با آسانی کی جا سکتی ہے۔۔۔ شکور طاہر اِس فن سے آشنا ہیں، وہ جانتے ہیں کہ سچ کا اظہار کیسے اور کن الفاظ میں کیا جا سکتا ہے۔شکور طاہر کو قدرت نے دِل و دماغ کی بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔
ایک ماہر اور منجھے ہوئے براڈ کاسٹر کی طرح اُنہیں الفاظ کے در و بست، جملوں کی تراش خراش، اور اُن کی ادائیگی کے تقاضوں سے مکمل آگاہی حاصل ہے۔ شکور طاہر کا مطالعہ وسیع اور مشاہدہ عمیق ہے، اور اُن کی رپورٹنگ میں الفاظ کے چُناؤ کے حُسن اور برتاؤ کے ہُنر میں اُن کے یہ دونوں اوصاف بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔

Author

Additional information

Book Author

ISBN

Format

No. of Pages

Language

Publishing Year

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Nisf Sadi Ka Qissa”

Sales

Typically replies within a day

Hello, Welcome to Jumhoori Publications. Please click below to order via WhatsApp.