Ojhal Log
₨ 680
اوجھل لوگ
افسانے
مے اں رضا ربانی نے جس جذبہ و جنوں کے ساتھ بے کس و بے نوا خلق ِخدا کے مصائب و مشکلات پر دل سوزی اور درد مندی کا چلن اپناےا ہے، وہ عصری اردو افسانے میں نادرو ناےاب ہے۔
Description
اوجھل لوگ
افسانے
میاں رضا ربانی نے جس جذبہ و جنوں کے ساتھ بے کس و بے نوا خلق ِخدا کے مصائب و مشکلات پر دل سوزی اور درد مندی کا چلن اپنایا ہے، وہ عصری اردو افسانے میں نادرو نایاب ہے۔ ادبی وفکری عینیتت پسندی کچھ اس طرح سےیک دِگر آمیز ہے کہ ایک کو دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔یہاں سیاست ادب کے آئینے میں منعکس ہے تو ادب سیاست کی تفسیر وتعبیرکی کلید ہے۔
سیاست کے کھلاڑیوں کے درمیان رضا ربانی کی حیثیت ایک ایسے شہزادے جیسی ہے جس کی شہرت کبھی داغ دار نہیں ہوئی نہ ہی اس کی عظمت پر کوئی دھبا لگا۔بلاشبہ وہ عصرحاضر کی سیاست میں اس نوع کے نمائندہ ہیں جس کا وجودخطرے میں ہے۔
ایک مدت کے بعد میں نے کسی بھی افسانوی مجموعی کا ایک ایک افسانہ حرف بہ حرف پڑھا ہے بلکہ انویزبل پیپل نے مجھے پڑھنے پر مجبور کر دیا۔رضا ربانی کی ہر کہانی فکشن کے اس معیار پر پوری اترتی ہے یعنی بڑی نثر ” سسپنشن آف ڈسبلیو“ ہوتی ہے۔ بے یقینی کو اپنے زورِ بیان سے معلق کر دیتی ہے مثلاً ” امپریسنڈ لاء
“ کی نادار لاچار بڑھیا جب کہتی ہے ،”تو مجسٹریٹ ہے؟“ وہ انصاف کے لیے دھکے کھاتی پھرتی ہے اور بالآخر اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے چلی جاتی ہے تو میں فراموش کرگیاکہ یہ محض ایک کہانی ہے اور مجھے محسوس ہوا کہ میں ہی وہ بڑھیا ہوں جو انصاف کی تلاش میں دربدر ہوتی ہر شخص سے پوچھتی ہے کہ کیا تو ہی مجسٹریٹ ہے، میں تو لٹ گئی۔
Author
Additional information
ISBN | |
---|---|
No. of Pages | |
Format | |
Publishing Year | |
Language | |
Translator |
You must be logged in to post a review.
Reviews
There are no reviews yet.