Phir Chala Musafir

 2,200

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ کی زیرِ نظر کتاب ’’پھر چلا مسافر۔افغانستان کے پانچ سفر‘‘ایک عہد، ایک خطے،ملک،قوم اور سماج پر ایک بے بدل کتاب ہے۔ان کے فکری پس منظر کے ساتھ ساتھ کھلے دل سے لکھی گئی یہ کتاب افغانستان کی وہ تصویر دکھاتی ہے جو اردو ادب میں کم ہی بیان کی گئی ہے۔ انہوں نے جو پڑھا ،جو کہا اور جو دیکھا، اسے زیرِ قلم لے آئے۔

Description

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ کی زیرِ نظر کتاب ’’پھر چلا مسافر۔افغانستان کے پانچ سفر‘‘ ایک عہد، ایک خطے،ملک،قوم اور سماج پر ایک بے بدل کتاب ہے۔ ان کے فکری پس منظر کے ساتھ ساتھ کھلے دل سے لکھی گئی یہ کتاب افغانستان کی وہ تصویر دکھاتی ہے جو اردو ادب میں کم ہی بیان کی گئی ہے۔ انہوں نے جو پڑھا، جو کہا اور جو دیکھا، اسے زیرِ قلم لے آئے۔ یہ کتاب افغانستان کےایک ایسے عہد کی رُوداد ہے، جب افغانستان عالمی دنیا کا سب سے بڑا موضوع تھا، یعنی سرد جنگ کا افغانستان، جہاں دنیا کی دوسپرپاورز، امریکہ اور سابق سوویت یونین جنگ لڑ رہی تھیں۔ ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ کی یہ کتاب کمرے میں بیٹھے کسی محقق کی کتاب نہیں بلکہ میدانِ عمل میں اترے ہوئے ایک ایسے شخص کی کتاب ہے جس کا اس افغانستان میں اپنا ایک کردار رہا۔
معلومات کا ذخیرہ یہ کتاب افغانستان کی ہمعصر تاریخ کا احاطہ ہی نہیں کرتی بلکہ انہوں نے تاریخ کے مختلف ادوار کو اس کتاب میں محفوظ کردیا ہے۔ کئی معلومات تو ایسی ہیں کہ تاریخ کا طالب علم انہیں پڑھ کر حیران اور خوش ہو گا کہ اسےعلم کے نئے نکتے مل گئے۔ کتاب وہی اہم ہوتی ہے جو آپ کو علمی طور پر مزید امیر کر دے۔
چھ سو صفحات پر پھیلی یہ کتاب سرحد کے دونوں طرف یعنی ڈیورنڈ لائن کے آر پار، افغانیوں اور پاکستانیوں کے لیے اہم دستاویز ہے۔ چشم کشا اور اَن کہے حقائق ومعلومات کا خزانہ ہے۔ افغانستان کے پانچ سفروں پر مشتمل یہ کتاب اردو پڑھنے والوں کے لیے معلومات کے نئے در کھولے گی۔ یہ کتاب ہمارے خطے کی ایک دلچسپ داستان بھی ہے۔ ایک ایسے ادیب مسافر کی داستان جو صرف داستانیں اکٹھی کرنے ہی سرحد پار نہیں گیا بلکہ اُن لاتعداد اَن کہی داستانوں میں سے ایک داستان کا خود کردار بن گیا ۔

Author

Additional information

ISBN

978-969-652-227-0

Number Of Pages

600

Language

Urdu

Publishing Year

2024

Format

Hardcover

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Phir Chala Musafir”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.