Saleebi Jangon Ki Tareekh

 890

صلیبی جنگوں کی تاریخ

غازیانِ اسلام ۔ صلاح الدین ایوبی

یہ کتاب ہیرالڈ لیمب کی تصنیف دی کرسیڈس دیفلیم آف اسلام کا اردو ترجمہ ہے۔

 

Description

صلیبی جنگوں کی تاریخ

غازیانِ اسلام ۔ صلاح الدین ایوبی

یہ کتاب ہیرالڈ لیمب کی تصنیف دی کرسیڈس دیفلیم آف اسلام کا اردو ترجمہ ہے۔ ’’صلیبی جنگوں کی تاریخ۔ غازیانِ اسلام‘‘ اُس دَور سے متعلق ہے جب مسلمان اور عیسائی،بیت المقدس پر قابض ہونے کے لیے ایک دوسرے سے برسرپیکار تھے۔دونوں اطراف کے نزدیک یہ ایک اعلیٰ مقصد اور مقدس جنگ تھی۔
یورپ بھر سے تمام معززین، نائٹس اور کسان یروشلم کا قبضہ مسلمانوں نے چھڑانے کے لیے اکٹھے اور صلیب تلے ہو گئے تھے،اور جب بالڈون نے سمندروں کو پار کر کے بالآخر بیت المقدس پر قبضہ کر لیا تو اس کے خلاف صلاح الدین ایوبی اٹھ کھڑے ہوئے اور یورپ سے آنے والوں کے انبیا کی سرزمین سے نکال باہر کیا۔ مصنف نے قدیم طرزِ جنگ کی تصویر کشی بڑے متاثر کن انداز میں کی ہے اور مسلمانوں اور نصرانیوں کے مابین شدید عداوت پر بھی روشنی ڈالی ہے۔
مشرق اور اس کے باسی ہیرالڈ لیمب کی دلچسپی کا مرکز رہے ہیں۔ سرزمین مقدس کو دوبارہ فتح کرنے کی یورپ کی کوششوں کا مطالعہ پچھلی صدیوں میں یورپی عیسائی نقطہ نظر سے تو کیا جاتا رہا ہے لیکن ہیرالڈ لیمب نے غالباً پہلی بار مسلمانوں کے نقطہ نظر سے تاریخی واقعات کو بیان کیا ہے۔
مصنف نے غیر جانب دار رہتے ہوئے اپنے قارئین کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے خود فیصلہ کر سکیں۔ حیرت انگیز طور پر ہیرالڈ لیمب کی اس کتاب کے ہیرو کوئی عیسائی نائٹ نہیں بلکہ بہادر، ذہین اور فن حرب کے ماہر صلاح الدین ایوبی ہیں ۔

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Saleebi Jangon Ki Tareekh”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.