Samarkand

 980

سمرقند

سمرقند فرانسیسی لبنانی ادیب امین معلوف کے تاریخی ناول  ثمرقندی کا اردو ترجمہ ہے۔

 

Description

سمرقند

سمرقند‘‘ فرانسیسی لبنانی ادیب امین معلوف کے تاریخی ناول  ثمرقندی کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ گیارھویں صدی کے وسطی ایشیا کے شاعر، ریاضی دان اور درویش عمرخیام اور دربارِ سمرقند کی ایک شاعرہ جہان کی محبت کی کہانی ہے۔یہ ایک عام تاریخی ناول سے کہیں بڑھ کر حقیقت اور افسانے ایک خوب صورت امتزاج ہے جو اُس دَور کے افراد کی زندگیوں اور معمولات ، تاریخ اور سیاست کی عکاسی کرتا ہے۔

ناول میں حسن بن صباح کے حشیشین ، قلعہ الموت کے پس منظر اور ان حشیشین کے ہاتھوں اپنے وقت کے علما اور دیگر معتبر شخصیات کی سفاک ہلاکت کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ عمر خیام کی رباعیات کے مسوّدے کی گم شدگی اور دوبارہ حصول کی کہانی سناتے سناتے امین معلوف صدیوں کا سفر طے کرتے ہیں اور عمر خیام کے زمانے کے حالات کو بیسویں صدی کے اواخر کے ایران سے جوڑتے دکھائی دیتے ہیں جو اسلامی انقلاب کے دہانے پر کھڑا تھا۔ رباعیات کا وہی مسوّدہ کئی صدیوں بعد ایران کا سفر اختیار کرنے والے ایک امریکی کے ہاتھ لگتا ہے اور پھر ٹائی ٹینک بحری جہاز کے ساتھ غرق ہو جاتا ہے۔

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Samarkand”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.