Tareekh o Tehzeeb e Arab

 1,400

تاریخ و تہذیبِ عرب

تاریخ و تہذیب ِ عرب اپنے موضوع پر دنیا کی ایک مستند تصنیف ہے۔

Description

تاریخ و تہذیبِ عرب

تاریخ و تہذیب ِ عرب اپنے موضوع پر دنیا کی ایک مستند تصنیف ہے۔ گوستاف لوبون کا شمار دنیا کے منفرد وممتاز مورخین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانی تاریخ اور تہذیبوں کی تحقیق میں صرف کردی۔ عرب تاریخ کو جاننا پڑھنا اور اس پر تحقیق کرنا دنیا کے ہر خطے کا پسندیدہ موضوع ہے چوںکہ عرب خطوں پر برپا مختلف تہذیبوں نے جنم لیا ہزاروں سالوں میں ان انسانی تہذیبوں کے ارتقا اور عروج کو جاننے کے لیے ہر دور کے محققین متحرک رہے۔ اس حوالے سے زیر نظر کتاب بھی ایک مستند وجامع تحقیقی حیثیت رکھتی ہے۔

گوستاف لوبون ایک فرانسیسی محقق اور مورخ تھے۔ انہوں نے جب بھی کسی تہذیب وتمدن پر کتاب لکھی، اس کے لیے انہوں نے تحقیقی حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ تاریخ کے موضوع پر لکھی گئیں ان کی کتابیں مستند حیثیت رکھتی ہیں کیوں کہ اپنی تحقیق کو قلم بند کرنے کے لیے انہوں نے تعصب اور گلوریفیکیشن
کو بالائے طاق رکھ دیا۔

عربوں کی تاریخ لکھنا اتنا آسان کام نہیں، ہزاروں سال کی تاریخ کو گوستاف لوبون جیسا محقق ہی جامع انداز میں لکھ سکتا تھا، جس کا مطالعہ وسیع، تحقیق دقیق اور قلم رواں ہو۔ یوں یہ کتاب صدیوں پر پھیلی تاریخ کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
زیرنظر کتابلے سویلائزیشن ڈس اریبس

(دی ورلڈ آف اسلامک سویلائزیشن) فرانسیسی زبان میں لکھی گئی۔ اس کا اردو ترجمہ ”تاریخ و تہذیب ِ عرب“ اپنے موضوع پر دنیا کی ایک مستند اور جامع تصنیف ہے۔ اردو قارئین کے لیے عربوں کی تاریخ کو جاننے کے لیے یہ کتاب حیران کن معلومات و علم کے در کھول دیتی ہے۔

عرب تاریخ انسانی تاریخ کا اہم باب ہے۔ گوستاف لوبون کی کتاب کا اردو ترجمہ درحقیقت اردو زبان جاننے والوں کے لیے گراں قدر خدمت ہے کہ جس کے سبب زبان اور اہل زبان عربوں کی اَن کہی تاریخ سے آشنا ہوئے۔

عرب خطے قوم تہذیب وتمدن سے لے کر عرب فن ِتعمیر تک اس کتاب میں سمو دیا گیا ہے۔ چارسو سے زائد صفحات پر مشتمل یہ کتاب ہزاروں برسوں کی تاریخ پر محیط ہے۔ یہ فریضہ گوستاف لوبون جیسا محقق ہی سر انجام دے سکتا تھا۔

Author

Additional information

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Translator

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tareekh o Tehzeeb e Arab”

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.