ٹیپو سلطان
جدیدیت اور مزاحمت کی داستان
ٹیپو سلطان – جدیدیت اور مزاحمت کی داستان‘‘کو معروف مؤرخ عرفان حبیب نے مرتب کیا ہے جن کا تعلق بھارت سے ہے۔ وہ پچھلی کم و بیش چار دہائیوں سے تاریخ کے استاد ہیں اور تاریخ کے عوامی پہلوؤں پر تحقیق کو ترجیح دیتے ہیں۔
برصغیر کی تاریخ میں ٹیپو سلطان اور ان کے والد حیدر علی کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ وہ دونوں قوم پرست رہنما تھےجنہوں نے اٹھارھویں صدی کے آخر میں برطانوی سامراج کے خلاف مزاحمت کی۔
کتاب میں ٹیپو سلطان کے نظریاتی اور سماجی پس منظر مغربی ممالک سے تعلقات اور سفارت کاری کی حکمت عملی بین الاقوامی تعلقات کو کام میں لا کر انگریزوں کے خلاف اتحاد بنانے کی کوششوں اور اندرون ملک مختلف مذہبی اقوام کے درمیان غیر ملکی سامراج کے خلاف اتحاد قائم کرنے کی کوششوں پر تحاریر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹیپو سلطان کے معاشی اور سیاسی نظام ، زراعت کے فروغ اور ایک جدت پسند کے طور پر ٹیپو سلطان کی شخصیت اور اصلاحات پر بھی سیر حاصل تبصرے کیے گئے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.