Warning: file_get_contents(): https:// wrapper is disabled in the server configuration by allow_url_fopen=0 in /home/jupu01/public_html/new.jumhooripublications.com/wp-content/plugins/bwdtwpx-3D-woocommerce-product-layout/includes/admin-notice.php on line 54
Warning: file_get_contents(https://app.bwdplugins.com/way-of-api/get-api.php?show_key=true): Failed to open stream: no suitable wrapper could be found in /home/jupu01/public_html/new.jumhooripublications.com/wp-content/plugins/bwdtwpx-3D-woocommerce-product-layout/includes/admin-notice.php on line 54
Warning: file_get_contents(): https:// wrapper is disabled in the server configuration by allow_url_fopen=0 in /home/jupu01/public_html/new.jumhooripublications.com/wp-content/plugins/bwdtwpx-3D-woocommerce-product-layout/includes/admin-notice.php on line 61
Warning: file_get_contents(https://app.bwdplugins.com/way-of-api/get-api.php?show_audience=true): Failed to open stream: no suitable wrapper could be found in /home/jupu01/public_html/new.jumhooripublications.com/wp-content/plugins/bwdtwpx-3D-woocommerce-product-layout/includes/admin-notice.php on line 61 2016 Archives - Jumhoori Publications
یہ ایک نہایت دلچسپ کتاب ہے۔ مصنف نے گوجرانوالہ شہر کو سامنے رکھتے ہوئے جیسے جیسے کوئی تاریخی واقعات حوالے یا تذکرے سامنے آتے گئے موضوع کی ضرورت کے مطابق تحریر کر دئیے ہیں۔
تیجا سنگھ، راولپنڈی کے مشہور گاﺅں اڈیالہ میں 2جون 1894ءکو ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے نہایت کم عمری میں ہندومت چھوڑ کر سکھ مذہب اختیار کرلیا۔
الطا ف حسن قریشی گزشتہ پانچ دہایوں سے میدانِ صحافت میں منفرد اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں جن کی تحریروں کا سحر قاری کو اپنے اندر جذب کر لیتا اور حسنِ معانی کا ایک چمن کھِلا دیتا ہے۔
اکمل شہزاد گھمن، براڈ کاسٹر ، لکھاری ، تاریخ کے طالب علم، تجزیہ نگاراور صحافی ہیں۔ان کی کتاب ”میڈیا منڈی“صحافتی دنیا میں قابل قدر اضافہ ہے جس کو جہاں رواں اور عام فہم زبان میں لکھا گیا ہے وہاں تحقیقی تقاضوں کا بھی خاطر خواہ خیال رکھا گیا ہے۔
الطاف فاطمہ 10جون 1927ء کو لکھنو میں پیدا ہوئیں۔ وہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہیں، ریڈیو پاکستان کے لیے براڈ کاسٹنگ بھی کرتی رہیں۔ الطاف فاطمہ، پاکستان کی معروف ادیبہ ہیں۔ ان کا تخیل بھرپور، نثرمسحور کن، کردار نگاری جان دار، منظر کشی اور جزیات نگاری طلسماتی حد تک دلآویز ہے جس کے باعث ان کی تحریریں پڑھنے والے کو اپنی گرفت میں لیے رکھتی ہیں۔
جیون پائی کا: ایک تخیلاتی اور مہماتی ناول ہے جسے ایک فرانسیسی نژاد کینیڈین مصنف ین مارٹل نے تحریر کیا ہے۔یہ ایک بہت اچھوتی اور دل موہ لینے والی کہانی ہے۔ ناول کا ہیرو ایک تامل لڑکا پسین مولیتور پٹیل ہے جو ایک بھارتی علاقے پونڈی چری کا رہنے والا ہے۔
سفرنامہ ایک باقاعدہ صنف ادب ہے اور اس میں وہ تمام خوبیاں سموئی جا سکتی ہیں جو ادب کی کسی دوسری صنف میں پائی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر اے بی اشرف کا زیرِ نظر سفرنامہ ’’ہوسِ سیر وتماشا‘‘ کوئی مربوط یا مسلسل سفرنامہ نہیں بلکہ انہوں نے الگ الگ ہر ملک کے سفروں کی یادداشتیں رقم کی ہیں جن میں جرمنی،انگلستان،ہنگری،رومانیہ، فرانس، روم اور یونان شامل ہیں ۔