• مہاراجا پورس Buddha Prakash

    Maharaja Porus

     800

    سکندر مقدونی کا حملہ اور پورس پنجابی کی مزاحمت کی تاریخی داستان

    اس کتاب کے مطالعے سے پنجاب کے اس گم شدہ باب سے آگاہی ہوتی ہے کہ پنجاب باہر سے آنے والے حملہ آوروں کا کس جی داری سے مقابلہ کرتا رہا ہے۔

  • Log der Log لوگ در لوگ

    Log der Log

     750

    لوگ در لوگ

    فرخ سہیل گوئندی ایک ہمہ جہت شخصیت اور ترقی پسند دانشورہیں۔ سیاست سے لے کر ادب، فن وثقافت اورمختلف شعبوں کے بے شمارافراد سے ان کے ذاتی مراسم رہے۔ ترکی کے چارمرتبہ وزیراعظم رہنے والے بلند ایجوت سے لے کرعثمانی سلطان مراد کی نواسی کنیزے مراد تک بے شمارافراد سے ذاتی تعلقات رہے۔

  • Lahore: Tareekh o Tameer لاہور: تاریخ و تعمیر

    Lahore: Tareekh o Tameer

     780

    لاہور: تاریخ و تعمیر

    لاہور: تاریخ و تعمیر‘‘ جناب رضوان عظیم کے مضامین کا مجموعہ ہے، جو 1970ء سے 1972ء کے دوران شائع ہوتے رہے۔ البتہ تب سے اب تک لاہور کی سڑکیں اور ماحولیاتی آلودگی میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مضامین میں لاہور کے فن تعمیر، شہری منصوبہ بندی اور تاریخ پر تحقیق اور اظہارِ خیال کیا گیا ہے۔

  • Lahore Aisa Tha لاہور ایسا تھا

    Lahore Aisa Tha

     900

    لاہور ایسا تھا

    میو سکول آف آرٹس (موجودہ نیشنل کالج آف آرٹس) لاہور کے پرنسپل جے ایل کپلنگ اوربرطانوی افسران اور سیاحوں کے لیے  برٹش انتظامیہ کے ممبر ٹی ایچ تھارنٹن نے اس کتاب کو بنیادی طور پر لاہور سے متعلق ایک معلوماتی کتابچے کے طور پر تحریر کیا تھا۔ اس کے پہلے ایڈیشن کا نام “ہینڈ بُک آف لاہور” تھا اور یہ شہر لاہور کی گائیڈ کا کام دیتی تھی۔

  • Bosnia - Khooni Hamsaye; خونی ہمسائے

    Khooni Hamsaye

     1,180

    خونی ہمسائے

    بوسنیا نسل کشی کی روداد

    سربوں نے بوسنین کی نسل کشی بڑی منظم انداز میں کی، یعنی نوجوان، پروفیشنلز اور خواتین، اُن کے قتل عام کا پہلا ہدف تھے تاکہ ایک قوم کی قیادت اور مستقبل کو مٹا دیا جائے۔ اس نسل کشی میں اڑھائی لاکھ لوگ مارے گئے۔ بیس ہزار لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں اورقوم کے ایک بڑے حصے کو نفسیاتی طور پر مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی۔

  • Kamikaze Diary; کامی کازی ڈائری

    Kamikaze Diary

     1,180

    کامی کازی ڈائری

    جاپانی خودکش طلبا فوجیوں کے تاثرات

    زیر نظر کتاب امیکو اونوکی تیرنے کی (کامی کازی ڈائری ۔ ریفلیکشنز آف دی جاپنیز سٹوڈنٹ سولجرز) کا اردو ترجمہ ہے۔ 1944-45ء میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فاشسٹ حکومت نے جاپانی یونیورسٹی طلبا کو فوج میں جبراً بھرتی کیا، جن میں سے ایک ہزار سے زائد طلبا کو توکوتھائی مشن ، یعنی دشمن کے اہداف پر خودکش مشن پر بھیجا گیا، ایک ایسا مشن جس سے زندہ واپسی کا کوئی امکان نہ تھا۔

  • Jang-e-September Ki Yadien جنگِ ستمبر کی یادیں

    Jang-e-September Ki Yadein

     1,000

    جنگِ ستمبر کی یادیں

  • Jang e Malakand; جنگِ مالا کنڈ

    Jang-e-Malakand

     740

    جنگِ مالا کنڈ

    مالاکنڈ اور سوات 1895ء کی جنگ کی کہانی

    یہ کتاب ونسٹن چرچل کی (دی سٹوری آف دی مالاکنڈ فیلڈ فورس) کا اردو ترجمہ ہے۔ ونسٹن لیونارڈ سپنسر چرچل ایک فوجی، سیاست دان، مؤرخ، آرٹسٹ، نوبل ایوارڈیافتہ مصنف اور شعلہ بیان مقرر تھے۔

  • Istanbul; استنبول; تاریخی اور رومانی شہر;

    Istanbul

     690

    استنبول – تاریخی اور رومانی شہر

    یہ کتاب دی آوؑلز واچنگ (اے سٹڈی آف استنبول): کا اردو ترجمہ ہے۔ استنبول شہر تاریخ اور رومانویت کا نام ہے۔ یہ شہر دنیا کی مختلف تہذیبوں کا دارالحکومت رہا ہے اور لا تعداد رومانی کہانیوں سے عبارت اس شہر کا کوئی ثانی نہیں۔ قدرت کے مناظر اور انسانی تخلیقات نے اس شہر کو ایک لازوال شکل دی ہے۔

  • Israel Mein Yahoodi Bunyad Parasti; اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی

    Israel Mein Yahoodi Bunyad Parasti

     840

    اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی

    زیر نظر کتاب ’’اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی‘‘ دو یہودی مصنفین کی تحقیقی اور معلوماتی کتاب ہے۔ جناب اسرائیل شحاک اور نارٹن میزونسکی کی مشترکہ کاوش ہے۔ اسرائیل شحاک پولینڈ میں اپنی والدہ کے ہمراہ ایک نازی کیمپ صرف اس بنیاد پر قید کردئیے گئے کہ وہ یہودی تھے، اس وقت اُن کی عمر دس سال تھی۔

  • اجتہاد; Ijtihad;

    Ijtihad

     600

    اجتہاد

    روشن خیال اسلام کا تصور اور جدید ترکی کا تجربہ

    زیر نظر کتاب میں مصنف نے اس نظریاتی بحث کی تاریخ بیان کی ہے جو ترکی میں عہد ملوکیت کے فقہ کے علم برداروں اورجدید علوم سے بہرہ ور روشن خیال مسلمانوں کے درمیان دو سو سال تک جاری رہی۔ اٹھارویں صدی کے اوائل میں خلافت عثمانیہ روایت پرستی اور پسماندگی کا شکار ہو چکی تھی۔

  • Hazrat Usman Ghani; حضرت عثمان غنیؓ;

    Hazrat Usman Ghani R.A.

     600

    حضرت عثمان غنیؓ

    زیرنظر کتاب تیسرے خلیفہؑ راشد حضرت عثمان غنیؓ کی حیاتِ مبارکہ پر مبنی ہے۔ اس تاریخی کتاب کو براہِ راست عربی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔کتاب میں حضرت عثمان ؓ کی زندگی، ان کے قبولِ اسلام، ان کے دورِ حکومت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ان کا دورِ حکومت تاریخ ِ اسلام کا روشن باب ہے۔ خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی کا تعلق قریش کے معزز قبیلے سے تھا۔ سلسلہ نسب عبد المناف پر رسول اللہ ﷺ سے جا ملتا ہے۔

  • Hayat e Quaid e Azam; حیاتِ قائدِاعظمؒ

    Hayat e Quaid e Azam

     780

    حیاتِ قائدِاعظمؒ

    یہ کتاب ہیکٹر بولتھو کی   جناح ؛ کری ایٹر ٓف پاکستان کا اردو ترجمہ ہے۔ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی شخصیت اور سیاسی کارناموں پر جتنی کتابیں اب تک شائع ہوئی ہیں، ان میں ہیکٹربولتھو کی یہ تصنیف سب سے زیادہ جامع اور دلچسپ ہے۔ ہمارے لیے قائداعظمؒ صرف بابائے قوم ہی نہیں تھے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ قائداعظمؒ اور پاکستان ہم معنی اور مترادف الفاظ ہیں اور تاریخ آزادی اور تحریک پاکستان اُن ہی کی شخصیت کے گرد گھومتی ہے۔

  • Hannibal; ہینی بال;

    Hannibal

     800

    ہینی بال

    یورپ پر ایک حملے کی تاریخ

    ہینی بال وہ کارتھیجی جنرل تھا جس نے سلطنت روم کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ 219 قبل مسیح میں جب روم اور کارتھیج کے مابین تنازعات کچھ سرد پڑے تو رومیوں نے سپین پر حملہ کرنے کا سوچا۔ سپین اور فرانس میں رومی مہم جوﺅں کی نگاہوں سے بچتے ہوئے ہینی بال اپنی چھوٹی سی فوج کو کوہِ الپس کے پار وادی میں لے آیا۔

  • Finland ka Samaj; فن لینڈ کا سماج;

    Finland Ka Samaj

     960

    فن لینڈ کا سماج

  • Finland e Chagird; Finland ka Samaj;

    Finland e Chagird

     1,280

    فن لینڈِ چاگرد

  • Cheeni Sadar Xi Jingpin ke Baseerat Amoz Qissay;

    Cheeni Sadar Xi Jingpin ke Baseerat Afroz Qissay

     500

    چینی صدر شی چن پنگ کے بصیرت افروز قصے

    یوتھ ایڈیشن

    چین کی طرزِ حکمرانی: چینی صدر جناب شی چن پنگ کی نومبر 2012ء سے لے کر 13 جون 2014ء تک اہم تقریروں، مباحثوں، انٹرویوز، ہدایات اور خط و کتابت پر مشتمل کتاب دی گورننس آف چائنا کا اردو ترجمہ ہے۔ چینی صدر کی ان تقاریر میں موجود قدیم داستانوں اور قصوں کے حوالوں اور مذکورہ ضرب الامثال کے پس منظر کو نوجوانوں کے لیے تشریحی متن کے ساتھ ایک مختصر کتاب کی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔
  • چنگیز خان; Changaiz Khan

    Changaiz Khan

     700

    چنگیز خان

    تاریخِ سلطنتِ منگولیا

    چنگیز خان کے نام سے ہی کسی سفاک، خون کے پیاسے وحشی اور مہذب دنیا کو لوٹنے اور تاخت و تاراج کرنے والے ظالم گھڑسوار کی شبیہ ذہن میں اترتی ہے۔ لیکن حیران کن حقیقت یہ ہے کہ چنگیزخان وہ صاحب بصیرت لیڈر تھا جس کی فتوحات سے پسماندہ یورپ ترقی پاتے ہوئے ایشیا سے متعارف ہوا اور ٹیکنالوجی، تجارت اور علم کی راہیں کھلیں۔
  • Sultan of Byzantium; Byzanteeni Sultan; بازنطینی سلطان;

    Byzanteeni Sultan

     750

    بازنطینی سلطان

    سلجوق التون، ترکی کے معروف اور مقبول انعام یافتہ ادیب ہےں۔”بازنطینی سلطان“ ان کے ناول کا اردو ترجمہ ہے۔ اس ناول کی کہانی پُرتجسس، سنسنی خیز اور اسرار سے بھرپورہے جس میں تاریخ اور تخیل ساتھ ساتھ رواں ہیں۔ ناول مصنف کی جانب سے بازنطینی تہذیب کو ایک خراجِ عقیدت ہے۔

  • Ataturk; Qoum Aur Jumhooria Ka Zahoor;

    Atatürk – The Rebirth Of A Nation

     2,200

    اتاترک

    قوم اور جمہوریہ کا ظہور

    پہلی جنگ عظیم کے وقت جب عالمی طاقتیں ترکی کے حصے بخرے کرنے پر تیار تھیں، اس وقت مصطفیٰ کمال نے نہ صرف بکھری ہوئی ترک عوام کو مجتمع کیا بلکہ ان میں اپنی جداگانہ قومیت کا احساس بھی اجاگر کیا۔ کتاب میں کمال اتاترک کی زندگی، ان کی فوجی اور سیاسی مہم جوئیوں کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی و سماجی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔

End of content

End of content

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.