• Muzahimat Ki Sargoshiyan مزاحمت کی سرگوشیاں

    Muzahimat Ki Sargoshiyan

     1,480

    مزاحمت کی سرگوشیاں ترکی کے ادب میں احمت اُمیت(Ahmet Ümit) نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ اشتراکی فکر رکھنے والے احمت اُمیت نے جس تیکھے انداز میں مختلف موضوعات کو اپنے ناولوں کے ذریعے ادب میں پیش کیا ہے، اِس نے اُن کی تحریروں کو ترک ادب کی معراج پر پہنچا دیا۔ ’’مزاحمت کی سرگوشیاں‘‘ان کے ناول…

  • Mafroor مفرور

    Mafroor

     1,380

    ناول

    مفرور اردو ز بان میں شائع ہونے والا فاطمہ بھٹو کا پہلا ناول ہے۔ یہ ان کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے ناول  کا ترجمہ ہے۔فاطمہ بھٹو نے بے حد اعلیٰ مہارت اور ذہانت سے یہ جرأت مندانہ ناول لکھا ہے۔

  • Madonna میڈونا

    Madonna

     680

    ترکی ادب کا مقبول ترین ناول

     میڈونا ترکی کے مقبول ترین ادیب صباح الدین علی کے ناول کڑک مینٹولو  کا اردو ترجمہ ہے جو انگریزی میں میڈونا ان آ فر کوٹ  کے نام سے شائع ہوا۔’’میڈونا‘‘ ترکی کا مقبول ترین رومانوی ناول ہے ۔صباح الدین علی کے ناولوں کی طرح اس میں بھی شاعرانہ والمیہ محبت کا بیان ملتا ہے۔

  • Lala e Istanbul لالۂ استنبول

    Lala e Istanbul

     980

    لالۂ استنبول

    عثمانی گُلِ لالہ کی ایک داستان

    اِسکندر پالا، ترکی میں اس قدر مقبول ناول نگارہیں کہ ان کی کامیابیوں کے اعزاز میں دی ٹرکش پیٹنٹ انسٹی ٹیوٹ ’’اِسکندر پالا‘‘کو برانڈ نیم کے طور پر رجسٹر کرچکا ہے۔ انہوں نے عثمانی دیوان ادب میں پی ایچ ڈی کی اور ان کے تحریرشدہ ناولوں، افسانوں، ادبی مقالوں اور مضامین کے باعث قارئین دیوان ادب کو ایک نئی روشنی میں دیکھنے کے قابل ہوئے۔

  • Kosem Sultan; کوسم سلطان

    Kosem Sultan

     940

    کوسم سلطان

    اقتدار اور انتقام کی لہو بھری داستان

    معروف ترک ادیبہ، مترجم اور کالم نگار سولمازکاموران استنبول میں 1954ء میں پیدا ہوئیں۔ زیرنظر کتاب ”کوسم سلطان“ اُن کے ناول  کا اردو ترجمہ ہے۔ اس ناول کی کہانی، تاریخ اور تخیل کے امتزاج پر مبنی ہے۔

  • Kiraze; کیرازے

    Kiraze

     940

    کیرازے

    عثمانی دربار کی پناہ گزیں یہودن

    سولماز کاموران ترکی کی معروف ادیبہ، مترجم اور کالم نگار ہیں۔وہ ٹی وی اور اخبارات کے لیے بھی لکھتی ہیں۔ سولماز کاموران اب تک سات ناول اور کئی کتابوں کے تراجم تحریر کرچکی ہیں۔

  • Khargosh aur Azdaha; خرگوش اور اژدھا

    Khargosh Aur Azdaha

     680

    خرگوش اور اژدھا

    معروف روسی ادیب کا سیاسی علامتی ناول

    فاضل اسکندر  معروف روسی ادیب، مضمون نگار اور شاعر ہیں۔ 2009ء میں ان کی اسّی ویں سالگرہ پر بینک آف ابخازیہ نے ان کے نام کا اعزازی سکہ بھی جاری کیا۔ 2010ء میں انہیں روسی حکومت نے اعلیٰ ترین اعزاز آرڈر آف میرٹ فار دی فادرلینڈ سے نوازا۔ وہ آٹھ سے زائد ناولوں اور افسانوی و شعری مجموعوں کے مصنف ہیں جن میں سے بیشتر کا ترجمہ انگریزی میں ہوچکا ہے۔

  • Khana-e-Masumiyet; خانۂ معصومیت

    Khana-e-Masumiyet

     1,600

    خانۂ معصومیت

    نوبل انعام یافتہ ترک ادیب اورحان پاموک کا زیرنظر ناول ”خانۂ معصومیت“ ان کے 2008ء میں شائع شدہ ناول “دی میوزیم آف انوسینس” کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ نوبیل انعام جیتنے کے بعد اُن کا لکھا گیا پہلا ناول ہے۔

  • Katha Nagar; کتھا نگر

    Katha Nagar

     740

    کتھا نگر

    لاطینی امریکی کہانیاں

    لا طینی امریکہ میں سپینی، پرتگالی اور دیگر مقامی زبانیوں میں دنیا کا بہترین ادب تخلیق ہوتا رہا ہے۔ پابلونرودا اور گبرئیل گارسیا مارکیز جیسے لاطینی امریکی شاعر اور ادیب سے بھلا کون واقف نہ ہو گا ۔ زیر نظر کتاب ’’کتھا نگر‘‘31 لاطینی امریکی کہانیوں کے تراجم کا مجموعہ ہے ۔

  • Kaneez; کنیز

    Kaneez

     700

    کنیز

    عثمانی سلطان کی حقیقی داستانِ عشق

    گُل اری پُلو: ماہر تعمیرات اور فنِ تعمیر کی مورٔخ تو ہیں ہی وہ رومانوی ادب میں بھی ممتاز مقام رکھتی ہیں۔ زیرنظر ناول “گُل اری پُلو کے ناول” کا اردو ترجمہ ہے، جواٹھارہویں صدی کے نصف آخر کے تناظر میں تحریر کیا گیا ہے۔

  • Kam Sukhun Yusuf; کم سخن یوسف

    Kam Sukhun Yusuf

     680

    کم سخن یوسف

    صباح الدین علی، ترک ناول نگار، افسانہ نگار، شاعر اور صحافی تھے۔ ان کا زیر نظر ناول”کم سخن یوسف“ اردو ترجمہ ہے جو 1937ء میں شائع ہوا۔ اس کا شمار ترک ادب کے مقبول ترین ناولوں میں ہوتا ہے۔ اس پر مبنی فلم بھی ترکی کے نیشنل ٹیلی ویژن پر پیش کی گئی تھی۔

  • Jila Watan Billiyan; جلاوطن بلیاں

    Jila Watan Billiyan

     1,200

    جلاوطن بلیاں

     جلاوطن بلیاں، اویابیدر کے 1992ءمیں شائع ہونے والے ناول کا اردو ترجمہ ہے جو انگریزی زبان میں”کیٹ لیٹرز”کے نام سے شائع ہوا۔ اسی ناول پر انہیں 1993ءمیں ہی ترکی میں یونس نادی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • Jeewan Pi Ka; جیون پائی کا

    Jeevan Pi Ka

     680

    جیون پائی کا

    جیون پائی کا: ایک تخیلاتی اور مہماتی ناول ہے جسے ایک فرانسیسی نژاد کینیڈین مصنف ین مارٹل نے تحریر کیا ہے۔یہ ایک بہت اچھوتی اور دل موہ لینے والی کہانی ہے۔ ناول کا ہیرو ایک تامل لڑکا پسین مولیتور پٹیل ہے جو ایک بھارتی علاقے پونڈی چری کا رہنے والا ہے۔

  • Jamila; جمیلہ

    Jamila

     780

    جمیلہ

    جمیلہ: اورحان کمال کے ناول کا ا ردو ترجمہ ہے۔ اورحان کمال نے اپنے گہرے مشاہدے کی مدد سے محنت کش طبقات اور ان کی روز مرہ سماجی زندگی کے احوال تحریر کیے ہیں۔ ان کی تحریروں نے ترک ادب اور سیاست پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ ’’جمیلہ‘‘ ایک پندرہ برس کی بوسنیائی لڑکی ہے، جو اپنے بھائی کے ہمراہ ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتی ہے۔

  • Jahan Barf Rehti Hai; جہاں برف رہتی ہے

    Jahan Barf Rehti Hai

     1,400

    جہاں برف رہتی ہے

    نوبل انعام یافتہ ترک ادیب اورحان پاموک ناول نگاری کے فن میں بے مثال ہیں۔ زیرنظر ناول ’’جہاں برف رہتی ہے‘‘ ان کے 2002ء میں شائع شدہ ناول ــ”کر” کا اردو ترجمہ ہے جو انگریزی میں “شنو” کے نام سے شائع ہوا۔

  • Istanbul - Khwabon ka Tasadum; استنبول ۔ خوابوں کا تصادم

    Istanbul – Khwabon ka Tasadum

     1,400

    استنبول ۔ خوابوں کا تصادم

    نرمین یلدرم کا یہ ناول ’’استنبول، خوابوں کا تصادم‘‘  سیکرٹ ڈریم ان استنبول کا اردو ترجمہ ہے۔ ناول قارئین کو استنبول کے مسحور کن گوشوں میں لے جاتا ہے، جہاں قدیم گلیوں اور جدید شاہراہوں کے تانے بانے میں اس شہر کے اسرارنہاں ہیں۔ استنبول تضادات سے بھرا شہر ہے، جہاں روایت جدیدیت سے ٹکراتی ہے، اور جہاں حقیقت اور خواب کے درمیان کی لکیر آسانی سے دھندلا جاتی ہے۔

  • Istanbul - Dastanon Ka Shehr; استنبول - داستانوں کا شہر

    Istanbul – Dastanon Ka Shehr

     1,600

    استنبول – داستانوں کا شہر

    ماریولیوی ،مایہ ناز ترک ادیب ہیں۔ ان کا وہ پہلا ناول تھا جس کا انگریزی میں  “استنبول وز اے فیری ٹیل” کے نام سے ترجمہ ہوا۔ 2000ء میں اسے ترکی کے اعلیٰ ادبی اعزاز، یونس نادی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اب اس کا اردو میں ’’استنبول، داستانوں کا شہر‘‘ کے نام سے ترجمہ شائع کیا گیاہے۔

  • انسانی منظرنامہ; Insani Manzarnama; Nazim Hikmet;

    Insani Manzarnama

     1,200

    انسانی منظرنامہ

    ترکی کے عظیم انقلابی شاعر کا طویل منظوم رزمیہ ناول

    ناظم حکمت پہلے جدید ترک شاعر ہیں اور ان کا شمار پوری دنیا میں بیسویں صدی کے عظیم ترین عالمی شعرا میں ہوتا ہے۔ ترکی اور دنیا بھرمیں وہ بہت معروف ہیں اور تنقیدی اعتبار سے ان کو ترکی زبان کے بہترین شعرا میں سے ایک بھی سمجھا جاتا ہے۔ ان کے شاہکار طویل منظوم ناول ”انسانی منظرنامہ“ میں دانشوروں کا یہ اتفاق واضح ہو جاتا ہے۔

  • ہر روز بدھ ہے; Her Roz Budh Hai;

    Her Roz Budh Hai

     380

    ہر روز بدھ ہے – بچوں کی چینی کہانیاں

  • گرفتار لفظوں کی رہائی; Grifftar Lafzon Ki Rehaie;

    Giriftar Lafzon Ki Rahai

     1,200

    گرفتار لفظوں کی رہائی

    کُرد ترک تنازع پر لکھا گیا ناول

    گرفتار لفظوں کی رہائی: کا مرکزی کردار ایک کہانی نگار عمر ارین ہے،جو کچھ لکھ نہیں پا رہا اور اس کا ’’لفظ‘‘ کھو چکا ہے۔ تاہم، ایک نوجوان کرد جوڑے اور کرد مزاحمتی تحریک کے گوریلائوں سے ملنے کے بعد، جو ترک حکام سے بھاگ رہے ہیں، حالات بدلنے لگتے ہیں۔ اپنی سائنس دان بیوی اور بیٹے سے جذباتی طور پر دُور عمر، ترکی کے مشرق کی جانب اس جوڑے کے وطن کا سفر اختیار کرتا ہے۔

End of content

End of content

Misbah Sarfraz

Typically replies within a day

Hello, Welcome to the Jumhoori Publications. Please click below button for chating with me throught WhatsApp.